WhenIWrit.com

www.wheniwrit.com is the only Pakistani viral content website that provides an excellent Platform to Writers to show their Writings and spread their word for entire Planet. We believe in breaking stereotypes. We are the voice of youth, the youth misconceived in this social age.

Categories

وقتی محبت

Home/Urdu/وقتی محبت

جب انسان دنیا میں آتا ہے تو تو وہ ایک بچے کی صورت میں آتا ہے۔ اسے اپنے ماں باپ کا پیار ملتا ہے بہن بھائ ملتے ہیں۔ جیسے جیسے وہ بڑا ہوتا یے اپنے لیے مزید  محبت چاہتا ہے۔اس کی ضرورت بڑھتی چلی جاتی ہے    پر اسے اب ماں باپ کے پیار کی نہیں بلکہ ایسےپیار کی ضرورت ہوتی ہے جو زندگی بھر اس کے پاس رہے۔ اسی تلاش میں وہ بھٹکتا رہتا ہے۔ پھر ایک دن اسے جب کوئ ایسا مل جائے جس کے قریب ہونے لگے تو وہ سمجھتا ہے اسے محبت ہوگئ ہے اور یہ ہوتی “وقتی محبت”۔ وہ اس سے بات کرنے کی کوشش کرتا ہے اور جب بات ہو جائے تو اپنے دل میں اس کے لئے جذبات پیدا ہونے لگتے ہیں۔ دوستی ہوتی ہے اور پھر محبت کا اظہار ہوجاتا ہے کہیں ایسا ہوتا ہے کہ لوگ “فلرٹ” کرنے لگتے ہیں۔ لوگوں کے جذبات سے کھیلتے ہیں۔ لڑکی ہونے کے حوالے سے میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ عورت ذات زیادہ حساس ہوتی ہے۔ اس کے دل میں بہت سی خواہشات جنم لیتی ہیں۔ شاید اسی لیے عورت کا دل بھی جلدی ٹوٹ جاتا ہے۔ وہ کوئ صدمہ جلد برداشت نہیں کر سکتی۔ اور وہ محبت کی خاطر دھوکہ کھا لیتی ہے۔

میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ عورت کو کسی غیر مرد کی خاطر خود کو رسوا نہیں کرنا چایے۔ بنت حوا کی بیٹی کو اپنے آپ کو اس شخص کے لیے محفوظ رکھنا چاہئے جو اس کا ہونے والا شوہر ہوگا۔ ایک عورت پیار کی تلاش میں رسوائ سہتی ہے۔ اسے اپنی قسمت اور خدا پر یقین ہونا چاہئے کہ اس ذات نے جو بھی سوچا ہوگا اس کے لئے بہتر ھوگا۔ اپنی اچھی قسمت کے لیے دعا کرتے رہے۔

اللہ تعالئ ہم سب کو اپنے حفط و امان میں رکھے۔ سب کو نیک روح رہنے کی طوفیق ادا کرے۔ آمین۔

Leave a Comment

2016-12-30T21:25:51+00:00 By |Urdu|

About the Author: